ETV Bharat / bharat

بدری ناتھ میں اندوہناک حادثہ، تین مزدوروں کی موت

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 10:32 AM IST

اتراکھنڈ کے ضلع چمولی کے شہر بدری ناتھ میں ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں چٹان کھسکنے کے سبب تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

بدری ناتھ میں اندوہناک حادثہ، تین مزدوروں کی موت
بدری ناتھ میں اندوہناک حادثہ، تین مزدوروں کی موت

چمولی میں بدری ناتھ ہائی وے پر سڑک تعمیر کا کام جاری ہے اور اس موقع پر سڑک کی کٹائی کے دوران چٹان کھسکنے کے سبب تین مزدور نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے تینوں مزدوروں کو کافی مشقت کے بعد باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کردیا۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو بدری ناتھ یاترا کا آغاز ہونا ہے اسی کے تحت چاردھام سڑک کی تعمیر کرنے والے ٹھیکے دار پر وقت سے پہلے کام پورا کرنے کا دباؤ ہے اور اس کام کو پورا کرنے لیے جنگی پیمانے پر کام کیا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق آج صبح اچانک سڑک کی کٹنگ کے دوران چاڈا نامی مقام پر ایک چٹان گر گئی اور نیچے موجود تین مزدور اس میں دب کر ہلاک ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چاردھام منصوبہ پر کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے لیے کسی بھی طرح کے پختہ انتظامات نہیں کیے گئے تھے اس قبل بھی تعمیری کام کے دوران یہاں حادثے پیش آچکے ہیں۔

اس تعلق سے چمولی تھانہ انچارج مہیش لکھیڑا نے بتایا کہ آپریٹر انجینئر اور سپروائزر کی چٹان کے نیچے دب جانے کے سبب موت ہوئی ہے۔

فی الحال اس روٹ سے تمام سواریوں کی نقل و حمل متاثر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.