جنوبی امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں ایک عمارت کا اسٹیئر ویل گرنے سے تین افراد کی موت اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹز کے مطابق یہ حادثہ ہیوسٹن کے مغربی علاقہ میں پیش آیا۔
ہیوسٹن کے محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ عمارت کا اسٹیر ویل 13 ویں اور 14 ویں منزل سے ٹوٹ کر پہلی منزل پر گر گیا۔
محکمہ فائر بریگیڈ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی کارکن کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، جبکہ ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔