ETV Bharat / bharat

حیدرآباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تین اہم پروگرام - چارمینار کے دامن میں جلسہ اور مشاعرہ

نیشنل پالولیشن رجسٹر (این پی آر)، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) اور سٹیزن شپ ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف حیدرآباد میں تین اہم پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Three important programs against CAA and NRC in Hyderabad
حیدرآباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تین اہم پروگرام
author img

By

Published : Jan 8, 2020, 3:32 PM IST

یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی نے متحدہ طور پر پوری ریاست بھر میں تین بڑی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو : سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تین اہم پروگرام

کل ہند مجلس اتحادالمسلیمین کے صدر و رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے شہر کے علما کی موجودگی میں اعلان کیا کہ نیشنل پالولیشن رجسٹر کے مسئلہ پر تلنگانہ کے عوام کو وزیر اعلی کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے گا۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تین اہم پروگرام

اس موقع پر یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی نے تین بڑے پروگرام کا اعلان کیا۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے:

  • دس جنوری 2020 کو عیدگاہ میر عالم سے ترنگا ریلی نکالی جائے گی۔
  • پچّیس جنوری 2020 کو چارمینار کے دامن میں جلسہ اور مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔
  • تیس جنوری 2020 کو محمدی لائن سے باپوگھاٹ تک انسانی زنجیر کا اہتمام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے حیدرآباد کے متعدد علما کے ایک گروپ کے ساتھ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو سے ملاقات کی تھی، جس پر وزیر اعلی نے تیقن دیا تھا کہ اگلے دو دن میں این پی آر، این آر سی اور سی اے اے سے متعلق وضاحت پیش کی جائے گی اور حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ لیکن ابھی تک ریاستی حکومت نے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد کا ملین مارچ جذبہ حریت سے سرشار

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.