ETV Bharat / bharat

کوئیں کی زہریلی گیس سے تین افراد کی موت - Rajasthan

اطلاع ملنے پر پولیس پرائمری ہیلتھ سینٹر سے ڈاکٹر کو ساتھ لے کر جلالسر پہنچی تب تک ان تینوں کی موت ہوچکی تھی۔

کوئیں کی زہریلی گیس سے تین افراد کی موت
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 10:51 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:02 AM IST

بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع بیکانیر کے جامسر تھانہ حلقے میں آج ایک گھر میں کافی وقت سے بند پڑے پانی کے کوئیں کی صفائی کرتے وقت زہریلی گیس چڑھ جانے کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔

تھانہ انچارج کانا رام نے بتایا کہ علاقے کے جلالسر گاؤں میں کوئیں میں تین افراد کے گرنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں کو باہر نکالا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ارشد شاہ وزیر شاہ اور عمران شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ارشد شاہ کے مکان میں کافی وقت سے بند پڑے کوئیں کی صفائی کرنے کے لیے اس میں اترا تو زہریلی گیس چڑھ گئی۔

وہ بے ہوش ہوکر کوئیں میں گر گئے تبھی اوپر کھڑے وزیر شاہ اور عمران شاہ اسے نکالنے کے لیے کوئیں میں اتر گئے، لیکن یہ دونوں بھی زہریلی گیس کے چڑھنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے، جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس پرائمری ہیلتھ سینٹر سے ڈاکٹر کو ساتھ لے کر جلالسر پہنچی تب تک ان تینوں کی موت ہوچکی تھی۔

تھانہ افسر نے بتایا کہ جس کوئیں کی صفائی کی جارہی تھی اس میں بہت زیادہ کچڑا، کپڑے اور پلاسٹک کے سامان پڑے تھے۔ کوئیں کے تیل میں تھوڑا پانی بھی تھا۔ اس میں شدید گرم ماحول ہونے کی وجہ سے کوئیں میں زہریلی گیس پیدا ہوگئی تھی۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.