ETV Bharat / bharat

ہزاروں طلبا کا صدر جمہوریہ کو خط

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 7:24 PM IST

دہلی یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے صدر رام ناتھ کووند کو آن لائن اوپن بک امتحان کی مخالفت کرتے ہوئے ایک خط لکھا ہے اور لاک ڈاؤن میں پھنس جانے کی وجہ سے امتحان دینے سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

آن لائن اوپن بک کے امتحان کے خلاف ہزاروں طلبا کا صدر جمہوریہ کو خط

ان طلبا نے یہ مطالبہ صدر کو ای میل کے ذریعے بھیجے گئے ایک کھلے خط میں کیا ہے۔ انہوں نے اپنا خط وزارت انسانی وسائل کی ترقی اور یو جی سی کو بھی ارسال کیا ہے۔

یونیورسٹی آف دہلی کے اساتذہ رہنما راجیش جھا نے کہا کہ ہم دہلی یونیورسٹی تیسرے سال کے طالب علم ہیں اور ہمارے بہت سارے کالج اور یونیورسٹی کے ساتھی کورونا وائرس کی وجہ سے بہت پریشان اور دکھی ہیں۔ ہمارے بہت سارے ساتھی دوسرے اضلاع میں پھنس گئے ہیں تو کئی اب تک وطن واپس نہیں آئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بہت سارے طلبا کورونا مثبت ہو گئے ہیں اور بہت سے افراد کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ ذہنی تناؤ اور دباؤ سے گذر رہے ہیں۔ ان کے لئے امتحان دینا ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے پاس اتنے وسائل بھی نہیں ہیں کہ وہ امتحان دے سکیں۔

انہوں نے نتائج کو اپنے پانچ سمسٹر کی بنیاد پر اور داخلی اندازے کی بنیاد پر نتائج کے اعلان کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.