کپڑوں کی صنعت اور اس کی خرید و فروخت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 'کووڈ۔19 کے بحران کی وجہ سے پورے ایشیاء میں ہزاروں کپڑوں کے کاروبار اور اس کے ملازمین اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسی دوران امریکہ اور یورپ میں کئی دکانیں بند ہوگئی ہیں۔
کورونا وائرس وبائی بیماری کے سبب کپڑوں کے مغربی برانڈز کمپنیوں نے اربوں ڈالر کے کپڑوں کے آرڈر منسوخ کردیئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ڈھاکہ اور ینگون کے قریب سیکڑوں فیکٹریاں بند ہونے کے دھانے پر کھڑے ہیں۔
ایشیا میں سیکڑوں ہزاروں گارمنٹس ورکرز کو شمالی امریکہ اور یورپ میں اسٹورز کے بند ہونے کی وجہ سے سخت معاشی خطرات لاحق ہے۔
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ان برانڈڈ کپڑوں کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق ایشیاء کے مختلف ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد روزگار کے لئے ٹی شرٹس اور پتلون تیار کرنے والی فیکٹریوں پر انحصار کرتے ہیں۔