ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں اس طرح دیکھا گیا سورج گہن

ماہر فلکیات کے مطابق سورج گہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آتا ہے اور سورج مکمل یا جزوی طور پر چِھپ جاتا ہے۔

This is how the eclipse was viewed across the country
ملک بھر میں اس طرح دیکھا گیا سورج گہن
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 2:25 PM IST

ایک سینئر ماہر فلکیات نے کہا کہ آج سورج گہن دیکھنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر جاری کی گئیں اور محفوظ سامان اور مناسب تکنیک کا استعمال کیا گیا، کیونکہ سورج کی شعائیں اور الٹرا وائلیٹ کرنوں سے آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایم پی برلا پلینیٹوریم کے ڈائریکٹر دیوی پرساد دواری کے مطابق سورج گہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا قطر سورج سے چھوٹا ہوتا ہے اور سورج کی زیادہ تر روشنی کا احاطہ کرتا ہے۔

ملک بھر میں اس طرح دیکھا گیا سورج گہن

دواری نے کہا کہ کسی شخص کو مناسب حفاظت کے بغیر کچھ دیر کے لیے بھی براہ راست سورج کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔ یہاں تک کہ جب سورج کا 99 فیصد حصہ گہن کے دوران چاند پر چھا جاتا ہے باقی روشنی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: رواں برس کا سورج گرہن، کہاں کیسے دیکھا گیا؟

انہوں نے کہا کہ تابکاری کو روکنے کے لیے شمسی فلٹر آنکھوں کے لیے محفوظ ہیں جس کا دیکھنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ چاند گہن کو ننگی آنکھوں سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ویلڈر گلاس 14 نمبر سولر فلٹر کی شکل میں ایک محفوظ مواد ہے۔ ان کے مطابق سورج گہن کے مشاہدہ کرنے کا بہترین طریقہ مناسب سطح پر دوربین یا پنہول کیمرے استعمال کرنا ہے۔

سورج گہن سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، بھارت، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، شمالی ماریانا جزائر اور گوام میں دیکھا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.