ترواننت پورم ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے جم، سیلون اور بیوٹی پارلر کو دوبارہ کھولنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ 'جِمز میں آکسیمٹر مہیا کی جائے۔ سیلون کو ٹوکن نظام اپنانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ بہت زیادہ بھیڑ جمع نہ ہو۔
انھوں نے کہا ہے کہ '95 فیصد سے کم درجہ حرارت والے افراد کو ورزش کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے'۔
ڈی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 'لازمی طور پر کورونا سے متعلق حفاظتی پروٹوکول کے علاوہ، ہاتھوں کے گلوز، سینی ٹائزر کا استعمال اور جسمانی دوری کو یقینی بنایا جائے'۔
اس حفاظتی اقدامات میں یہ بھی کہا ہے کہ 'وہ تمام ملازمین جو زیادہ خطرہ کے حامل ہیں، یعنی بوڑھے، حاملہ اور کسی بھی بیماری میں مبتل ملازمین کے لیے طبی حالت میں اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ایسے لوگ کو آرام کے لیے کہا جائے، ان سے صحت یاب ہونے تک خدمات نہ لیں'۔
- مزید پڑھیں: 'جمہوریت کو کھوکھلا کرنے والوں کی کوششیں ناکام'
ڈی ڈی ایم اے نے فیصلہ کیا ہے کہ 'اسپاس، سونا، اسٹریم باتھ اور سوئمنگ پول بند رہیں گے'۔