ETV Bharat / bharat

پرنب مکھرجی کے لیے13 کا ہندسہ مبارک رہا - آنجہانی پنب مکھرجی

پرنب مکھرجی نے ملک کے 13 ویں صدرجمہوریہ کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے پہلے کہا تھا کہ ان کے والدین کی شادی 13 جولائی کو ہی ہوئی تھی۔

پرنب مکھرجی کے لیے13 کا ہندسہ مبارک رہا
پرنب مکھرجی کے لیے13 کا ہندسہ مبارک رہا
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 10:57 PM IST

دنیا کے بہت سے مقامات اور مواقع پر 13 کے ہندسے کو ناگوار سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے لئے یہ عدد بہت خوش آئند رہا ہے۔

بھارت کی سیاست سے پانچ دہائیوں تک کسی نہ کسی شکل میں وابستہ رہنے والیے پرنب مکھرجی کی زندگی سے متعلق نئے انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کی حصولیابیوں نے ہندسے کے جیوتشی کو بھی چیلنج کیا ہے اور 13 کا ہندسہ ان کے لئے بہت ہی مبارک ثابت ہوا ہے۔

سابق صدرجمہوریہ کی صاحبزادی شرمشٹھا مکھرجی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ "میرے والد کی زندگی میں 13 کے ہندسے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے"۔ انہوں نے کہا تھا کہ "مسٹر پرنب مکھرجی نے پہلی بار 13 جولائی کو ہی راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لیا تھا"۔سرمشٹھا مکھرجی نے کہا کہ پرنب مکھرجی 10 سال تک 13 تالکٹورہ روڈ، نئی دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر رہے اور اس دوران ان کا سیاسی کریئر عروج پر پہنچا۔شرمشٹھا مکھرجی نے کہا ان کے والد نے ملک کے 13 ویں صدرجمہوریہ کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے پہلے کہا تھا کہ ان کے والدین کی شادی 13 جولائی کو ہی ہوئی تھی۔دنیا بھر میں پیش آنے والے بہت سارے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے 13 کے ہندسے کو ناپاک اور ناگوار سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریا چکرورتی سے کل بھی پوچھ گچھ ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.