مرکزی مشاورتی بورڈ نے معذوری کے شعبہ میں کچھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں معذوروں کے حقوق قانون۔2016 کو نافذ کرنا شامل ہے۔ بورڈ نے ریاستوں کے پروگراموں اور اسکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تاکہ بچوں کی بچپن میں مجموعی بازآبادکاری کے لئے ایک قومی پروگرام تیار کرنے کے ساتھ ہی معذوروں کے لئے سماجی سکیورٹی اسکیموں اور پروگراموں کی دیکھ بھال کی جاسکے۔
مرکزی مشاورتی بورڈ نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ معذوروں کے حقوق قانون۔2016کے تحت اصولوں کانوٹفکیشن اور آزاد ریاستی کمشنروں کی تقرر کریں اور جلد از جلد ریاستی مشاورتی بورڈ تشکیل دیں۔بورڈ نے تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں کو سوگم بھارت ابھیان کو نافذکرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی صلاح دی۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیرمملکت رام داس اٹھاولے اور بورڈ کے نائب صدر کرشن پال گرجر بھی موجود تھے۔