ETV Bharat / bharat

بلاسپور: نابالغ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں خواجہ سرا گرفتار - بلاسپور میں ٹرانس جینڈر گرفتار

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور کے سرگٹی پولیس نے خواجہ سرا کو نابالغ کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے نابالغ کا فحش ویڈیو بھی بنایا تھا۔ ساتھ ہی وہ اس ویڈیو کی وائرل کرنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔

بلاسپور:نابالغ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ٹرانس جینڈر گرفتار

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:23 PM IST

بلاسپور کی سرگریٹی پولیس نے نابالغ کو دھمکی دینے والے ٹرانس جینڈر لولی ورما کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کو ثبوت کے طورپر ملزم کے موبائل سے سارے فحش ویڈیو ملے ہیں، جس سے وہ نابالغ کو دھمکی دیا کرتا تھا۔ملزم کی عمر 22 برس ہے۔

بلاسپور میں یہ پہلا معاملہ ہے، جب کسی ٹرانس جینڈر پر اس طرح کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹرانس جینڈر پر الزام ہے کہ اس نے نابالغ کو بھڑکایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی، پھر موبائیل میں ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔یہ الزام ہے کہ وہ نابالغ کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتا تھا اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کئ نابالغوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

نابالغ کے اہل خانہ نے پولیس میں ٹرانس جینڈر لولی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔سرگریٹی تھانہ انچارج شانت کمار ساہو سے ملی جانکاری کے مطابق گزشتہ دنوں بلاسپور میں فحش ویڈیو وائرل کرنے والا معاملہ تھانہ توروار علاقے میں آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ٹرانس جینڈر لولی ورما پہلے بھی کئی معاملوں میں مجرم رہ چکا ہے، وہ نوجوانوں کو بہلا پھسلا کر ان سے پیسے لینے کا کام بھی کرتا تھا۔

پولیس نے جنسی جرائم کے مختلف شقوں کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.