اب کوئی قومی شاہراہ میں سفر کے دوران حادثے میں زخمی ہوا تو اسے حکومت کیش لیس علاج مہیا کرائے گی۔
سینٹرل روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز سکریٹری گریدھر ارمانے نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا 'اس اسکیم کے نفاذ کی سمت میں انشورنس کمپنیوں کے لئے ٹینڈر جاری ہوگئے ہیں'۔
انہوں نے بتایا 'حادثے میں زخمی ہونے پر کسی بھی ایمرجنسی نمبر پر خبر موصول ہوتے ہی قریب ترین ایمولینس کم سے کم وقت میں ان کو قریبی اسپتال میں پہنچائے گی اور وہاں ڈاکٹر بغیر کوئی سوال کئے فوری طورپر اس کا علاج شروع کریں گے اور جب تک اس کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر نہ ہو جائے تب تک علاج کیا جائے گا اور اس کے بعد دیگر اسپتال میں زخمیوں کی اپنی انشورنس پالیسی کے حساب سے علاج کیا جائے گا'۔
یہ بھی پڑھیے
انڈین سیکولر فرنٹ سے اتحاد کے لئے سونیا گاندھی کو خط
مسٹر ارمانے کے مطابق ہنگامی حالات میں زخمیوں کے علاج کے لئے گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس پالیسی میں التزام کیا جائے گا۔ اگر زخمی شخص کے پاس کسی طرح کا انشورنس کور نہیں ہوگا، تو اس کا پردھان منتری جناروگیہ یوجنا آیوشمان بھارت کے تحت علاج کیا جائے گا۔