ETV Bharat / bharat

کورونا پر ماحول کے اثر کا فی الحال کوئی ثبوت نہیں: ہرش وردھن - کورونا وائرس کے معاملے

سردی کے موسم میں کورونا بڑھنے کے خدشوں کے درمیان صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نےکہا کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہ پتہ چل سکے کہ ماحول میں ہونے والی تبدیلی کا کورونا پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں۔

There is currently no evidence of environmental impact on Corona: Harsh Vardhan
کورونا پر ماحول کے اثر کا فی الحال کوئی ثبوت نہیں: ہرش وردھن
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 4:20 PM IST

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتوار کو اپنے 'خطابی پروگرام' میں موسم میں تبدیلی کے دوران جان لیوا عالمی وبا کووڈ 19 کا خطرہ اور بڑھنے کے سلسلے میں ظاہر کئے جارہے خدشات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہ پتہ چل سکے کہ ماحول میں ہونے والی تبدیلی کا کورونا پر کوئی اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے اس دوران لوگوں کو آگاہ کیا 'آپ اسے میری وارننگ سمجھ لیں یا پھر صلاح، لیکن اگر تہواروں کے دوران ہم نے لاپرواہی برتی تو کورونا پھر سے خطرناک شکل اختیار کرلے گا۔ اس لئے میں کہوں گا کہ تہواروں کے دوران 'دو گز کی دوری، ماسک ہے ضروری' پر عمل ضرور کریں۔ باہر جانے کے بجائے گھر پر رہ کر گھروالوں کے ساتھ تہوار منائیں'۔

وزیر صحت نے کہا 'دنیا کا کوئی بھی مذہب یا خدا یہ نہیں کہتا کہ آپ لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال کر تہوار منائیں۔ کورونا کے خلاف جنگ کو جیتنے کے لئے ہمیں پی ایم مودی کی عوامی تحریک کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔'

ملک اور دنیا بھر میں خطرناک شکل اختیار کرچکے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ویکسن آنے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسن پر ماہرین کی اعلی سطحی ٹیم مسلسل لگی ہوئی ہے امید ہے کہ گھریلو سطح پر ویکسن اگلے سال جولائی تک آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ملک میں کورونا ویکسن کی پہلی کھیپ میں 40 سے 50 کروڑ خوراک آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں امریکہ کے بعد ملک میں سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ اتوار کو جاری کورونا وائرس کے اعداد و شمار میں کل متاثرین 70 لاکھ 53 ہزار 807 ہوگئے ہیں۔ اس میں 60 لاکھ 77 ہزار 977 نے اس جان لیوا وائرس کو مات دے دی ہے، جبکہ آٹھ لاکھ 67 ہزار 496 ابھی اس سے متاثر ہیں۔ وائرس ایک لاکھ آٹھ ہزار 334 مریضوں کی جان بھی لے چکا ہے۔

مزید پڑھیے: بھارت میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ کورونا متاثرین صحت یاب

انہوں نے کہا کہ اس خوراک سے ملک کے تقریباً 25 کروڑ لوگوں کو ویکسن دی جاسکے گی۔ حکومت اس بارے میں سنجیدگی سے کوشش کررہی ہے کہ ویکسن آنے کے بعد اسے کس طرح سے لوگوں تک بآسانی پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی لوگوں کو ایک جیسی ویکسن دینے کےلئے حکومت توجہ اس پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں تین کورونا ویکسن پر کام چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.