ETV Bharat / bharat

ٹرین میں بچے کی پیدائش - ٹرین میں بچے کی پیدائش

مہاراشٹر کے ممبئی سے اترپردیش کے امبیڈکر نگر ٹرین سے جارہی ایک خاتون کو درد زہ ہونے کے بعد مدھیہ پردیش کے برہانپور ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

ٹرین میں بچے کی پیدائش
ٹرین میں بچے کی پیدائش
author img

By

Published : May 24, 2020, 9:59 PM IST

ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

کلکٹر پروین سنگھ اڈھائچ نے بتایا کہ ریلوے پولس کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ٹرین میں سوار خاتون رینا یادو کو ضلع اسپتال لاکر ڈلیوری کرائی گئی، زچہ وبچہ دونوں ٹھیک ہیں۔

یادو خاندان کو نقد پانچ ہزار روپے امدادی رقم بھی دی گئی ہے اور کھانے پینے کا سامان پھل، دوائیاں اور ضروری کپڑے بھی دیئے گئے ہیں۔

پورے خاندان کو انتظامیہ نے نجی گاڑی سے ان کے گھر روانہ کیا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسی خاتون اپنےشوہر کے ساتھ ممبئی سے ایک لیبر ٹرین میں سوار ہوکر اترپردیش کے امبیڈیکر نگر اپنے گھر جارہی تھی۔

راستے میں برہانپور میں کچھ دیر ٹرین کھڑی رہی۔

اسی دوران خاتون کو درد زہ شروع ہوگئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.