امریکی نائب صدر مائیک پنس کے پریس سیکریٹری کا گزشتہ جمعے کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس کے بعد وہ قرنطینہ میں جانے کے بجائے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس آج وائٹ ہاؤس جائیں گے، انہوں نے قرنطینہ اختیار کرنے کافیصلہ نہیں کیا ہے۔
مائیک پنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'نائب صدر وائٹ ہاؤس کے میڈیکل یونٹ کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں گے اور تنہائی اختیار نہیں کریں گے۔ ان کا روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جو کہ منفی آ رہا ہے'۔