ETV Bharat / bharat

یو جی سی نے امتحانات منعقد کرنے کی سفارش کی - یو جی سی کی جانب سے جاری نئی رہنما ہدایات

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے كورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے کالج اور یونیورسٹی میں جولائی میں آخری سمسٹر کے امتحان منعقد کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ شروع کے سمسٹر کا رزلٹ داخلی تشخیص کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

The UGC recommends taking the final semester exams in July
یو جی سی نے جولائی میں آخری سمسٹر کے امتحان لینے سفارش کی
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 10:31 AM IST

Updated : Apr 30, 2020, 10:55 AM IST

یو جی سی کی جانب سے جاری نئی رہنما ہدایات کے مطابق جن ریاستوں میں کورونا کے حالات معمول پرہیں وہاں شروع کے سیمسٹرز کے امتحان منعقد کیے جا سکیں گے۔

یو جی سی نے بدھ کو انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال سے ملاقات کے دوران ان سفارشات کو حتمی شکل دی۔

The UGC recommends taking the final semester exams in July
یو جی سی نے جولائی میں آخری سمسٹر کے امتحان لینے سفارش کی

واضح رہے کہ یو جی سی نے طلبا کے داخلے اور امتحان منعقد کرنے کے بارے میں سفارشات کرنے کے لیے ہریانہ سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر آر سی كہاڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ گزشتہ دنوں سونپ دی تھی اور اس کے بعد 27 اپریل کو یو جی سی نے اس پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

آج کمیٹی کی ان سفارشات کی بنیاد پر یو جی سی نے نئی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں تعلیم کے سکریٹری امت کھرے اور یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر ڈی پی سنگھ اور کمیٹی کے چیئرمین كهاڑ بھی موجود تھے۔

Last Updated : Apr 30, 2020, 10:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.