ETV Bharat / bharat

شمسی توانائی سے چلے گی ٹرین، ریلوے نے بینا میں پلانٹ لگایا

شمسی توانائی سے کئی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کی ضرورت کامیابی کے ساتھ پوری کرنے کے بعد ریلوے جلد ہی اس کا استعمال ٹرین چلانے کے لئے کرے گی۔مدھیہ پردیش کے بینا میں ریلوے نے اپنی خالی پڑی زمین پر 1.7 میگاواٹ کی شمسی توانائی پلانٹ لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 9:37 PM IST

اسے پچیس کے وی کے اوورہیڈ لائن سے جوڑ کر اس سے ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ پہلی مرتبہ ملک میں شمسی توانائی کے استعمال سے ٹرین چلائی جائے گی۔ریلوے کے افسران نے بتایا کہ بھارت ہیوی الیکٹریکل لمٹیڈ (بی ایچ ای ایل) اور انڈین ریلوے کے ذریعہ مشترکہ طر سے لگائے گئے اس پلانٹ کی ٹسٹنگ کا کام شروع ہوگیا ہے۔

پندرہ دنوں میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ریلوے نے سال 2030 تک کاربن نیوٹرل یونٹ لگانے کا ہدف طے کررکھا ہے۔ اس کوشش کے تحت ایک طرف اسے کاربن کے اخراج میں کمی کرنا ہے تو دوسری طرف درخت لگا کر کاربن سنک تیار کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.