ETV Bharat / bharat

میڈیا میں خواتین کی حالت تشویش ناک

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 10:46 PM IST

دہلی یونین آف جرنلسٹس (ڈی یو جے) نے بین الاقوامی یوم خواتین پر خواتین اور بالخصوص میڈیا سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کی حفاظت، سلامتی اور فلاح بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

میڈیا میں خواتین کی حالت تشویش
میڈیا میں خواتین کی حالت تشویش

ڈی یو جے کی جنرل سکریٹری سجاتا مدہوک نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کی تنظیم اپنی ان تمام بہادر بہنوں کو سلام کرتی ہے جو ہمارے شہری حقوق کی حفاظت کے لیے جاری پرامن جدوجہد کی قیادت کر رہی ہیں۔ محترمہ مدہوک نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ سی اے اے کو جلد از جلد واپس لے۔

ڈی یو جے نے اپنی ایک قرارداد میں کہا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھائے جائیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے فیس بک' ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا غلط استعمال روکنے کے لیے فوری اقداما ت کیے جائیں تاکہ خواتین میڈیا اہلکار آزادی کے ساتھ بے خوف ہو کر اپنا کام کر سکیں۔

محترمہ مدہوک نے دہلی میں حالیہ فسادات کے دوران اپنی جان جوکھم میں ڈال کر رپورٹنگ کرنے والی خواتین صحافیوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے جس ہمت سے کام لے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کی ہیں اس سے آج میڈیا کا اعتبار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.