مشترکہ تہذیب میں زبان یکجہتی کا اہم کردار ادا کرتی ہے زبان کسی بھی تہذیب کی امین ہوتی ہے۔
زبان دو الگ الگ تہذیبوں میں رابطے کا کام کرتی ہیں اور یہی رابطہ قومی یکجہتی کی شکل میں سامنے آتا ہے زبان کسی ملک اور تہذیب کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دو روزہ قومی سیمینار میں ریاست کے وزیر تعلیم کرشنندن پرساد ورما نے کہا کہ ' قومی یکجہتی آج ملک کی ضرورت ہے۔ آزادی کے پہلے بھی تھی ہمیں اس دور میں ایک ساتھ مل جل کر رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے آزادی کی حفاظت کرسکیں'۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی شعبہ اردو کے پروفیسر خواجہ محمد اکرام نے قومی یکجہتی میں اردو کی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ' برصغیر میں اردو نے قومی یکجہتی میں جتنا بڑا کردار ادا کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ کسی دوسری زبان اس کے مقابلے میں کھڑی نہیں ہوسکتی اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ اردو زبان کی تخلیق بھارت کی مشترکہ تہذیب کے عناصر سے ہوئی ہے ۔
خواجہ محمد اکرام نے کہا کہ 'اسی اردو میں عہد وسطیٰ میں پورے بھارت میں قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کیا جاتا رہا ہے'۔
اورینٹل کالج پٹنہ شعبہ عربی کے صدر ڈاکٹر سید شمیم الدین احمد منعمی نے کہا کہ 'یہ تحقیقات کا موضوع ہے کہ قومی یکجہتی میں عربی فارسی اور اردو نے کیا کردار ادا کیا ہے ان میں سب سے پہلے عربی ہے'۔
انھوں نے کہا کہ ' جب عربی اس ملک میں آئی تو اس نے یہاں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کیا ، اس کو یہاں ٹھہرنا تھا۔ اس اس زبان کی روح میں آپسی محبت اور مروت شامل ہے۔ عربی زبان کی سب سے اعلی مثال قرآن ہے قرآن نے یہ تعلیم دی ہے کہ پالنے والے نے سب کو ایک جان سے پیدا کیا ہے'۔
مزید پڑھیں : مانو یونیورسٹی میں اردو زبان کی جانب طلباء کی دلچسپی
جے این یو کے شعبہ فارسی کے پروفیسر اختر حسین نے فارسی زبان کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر یکجہتی کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ' یہ زبان بین الاقوامی یکجہتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جب سے فارسی ایران سے باہر آئیں ان ہزاروں برس میں فارسی نے برصغیر میں میں یکجہتی کا کردار ادا کیا ہے'۔
پروفیسر اختر حسین نے کہا کہ ' اس علاقے میں لوگوں کو جوڑنے اور ایک ثقافت میں لینے میں فارسی کا اہم کردار رہا ہے'۔