ETV Bharat / bharat

ریلوے 25 لاکھ سے زائد مزدوروں کو ان کی منزلوں تک پہنچائے گا - railway

انڈین ریلوے نے مختلف مقامات پر پھنسے مزدوروں، تیرتھ مسافروں، سیاحوں، طلبہ اور دیگر افراد کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے گذشتہ 15 دنوں میں آٹھ سو سے زائد مزدور کو اسپیشل ٹرین چلا کر دس لاکھ سے زائد مسافروں کو ان کے گھر تک پہنچایا ہے۔ علاوہ ازیں ریلوے 1200 مزدور اسپیشل ٹرین چلا کر مزید 15 لاکھ افراد کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کے لیے تیار ہے۔

ریلوے 25 لاکھ سے زائد مزدوروں کو ان کی منزلوں تک پہنچائے گا

author img

By

Published : May 14, 2020, 11:40 PM IST

انڈین ریلوے نے مختلف مقامات پر پھنسے مزدوروں، تیرتھ مسافروں، سیاحوں، طلبہ اور دیگر افراد کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے گذشتہ 15 دنوں میں آٹھ سو سے زائد مزدور کو اسپیشل ٹرین چلا کر دس لاکھ سے زائد مسافروں کو ان کے گھر تک پہنچایا ہے۔ علاوہ ازیں ریلوے 1200 مزدور اسپیشل ٹرین چلا کر مزید 15 لاکھ افراد کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کے لیے تیار ہے۔

ریلوے 25 لاکھ سے زائد مزدوروں کو ان کی منزلوں تک پہنچائے گا
ریلوے 25 لاکھ سے زائد مزدوروں کو ان کی منزلوں تک پہنچائے گا

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے اب تک دس لاکھ مزدوروں کو گھر پہنچایا ہے۔ علاوہ ازیں ریلوے 1200 مزدور اسپیشل ٹرین چلانے کو تیار ہے لیکن اس کے لیے ریاستوں کی جانب سے مطالبہ ہونا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ مزدور اسپیشل ٹرین ریاستوں کی درخواست پر چلائی جا رہی ہیں۔ ریلوے کے مطابق تین دن پہلے شروع 15 اسپیشل ٹرینوں کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد مسافروں نے بکنگ کروائی ہے۔ راجدھانی ایکسپرس کی سطح کی ان اسپیشل ٹرینوں کے لیے ریلوے ابھی تک محض کنفرم ٹکٹ ہی جاری کر رہا ہے۔

22 تاریخ سے اس نے ویٹنگ لسٹ کے ٹکٹ کی محدود تعداد جاری کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ویٹنگ کا ٹکٹ رکھنے والوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فرسٹ اے سی کے لیے 20، سیکینڈ اے سی کے لیے 50 اور تھرڈ اے سی کے لیے 100 تک ویٹنگ ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.