سرکاری معلومات کے مطابق اس تین روزہ سربراہی اجلاس میں 25 سے زائد ممالک کے نمائندے شامل ہوں گے۔ عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے سبب پہلی بار یہ کانفرنس ورچوئل طورپر منعقد کی جائے گی، جس کا مرکزی عنوان 'نیکسٹ از ناؤ' ہے۔ اس سمٹ میں اختراعات اور تکنیکی مداخلت سےمستقبل کی بہتری کی اہمیت اور اس کی تیاری کی ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا۔
کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے بدھ کے روز یہاں صحافیوں کو بتایا کہ "بنگلور ٹیک سمٹ نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک کے لئے ٹکنالوجی کا ایک اہم پروگرام بن کر ابھرا ہے۔ اس سال مجھے خوشی ہے کہ عالمی وبائی مرض کے چیلنجوں کے باوجود بنگلور ٹیک سمٹ مجازی شکل میں مقررہ تاریخ پرمنعقد کی جارہی ہے"۔