ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 11.86 لاکھ سے تجاوز - 40 ہزار سے زیادہ افراد

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 2:05 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40،574 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11،86،203 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران771اموات سے مجموعی تعداد 38،135 ہوگئی۔ بیشترریاستوں مین صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5،79،357 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 677 کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے ایکٹیو کیسز 1،48،843 رہ گئے اور 260 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 15،576 ہوگئی۔ ۔ اس عرصے کے دوران 9926 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 76 ہزار 809 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں اسی عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1371 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں 74،598 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد 84 سے بڑھ کر 2496 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد مجموعی طور پر 57،7258 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.