ان میں سے سرکاری لیبز کی تعداد 780 اور پرائیویٹ لیبز کی تعداد 307 ہے۔ آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب اس وقت 584 ہے (حکومت: 366 ، پرائیویٹ : 218) جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹ لیبز کی تعداد 412 (حکومت: 381 ، پرائیویٹ : 31) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیب 91 (حکومت: 33 ، پرائیویٹ : 58) ہیں۔
ان 1،087 لیبز نے 3 جولائی کو کورونا وائرس کے کل 2،42،383 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 95،40،132 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری تک پونے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولت موجود تھی اور اب ملک بھر میں تقریبا ساڑھے 5 ماہ میں 1،087 لیب میں کورونا وائرس جانچ کی سہولت موجود ہے۔