مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33،98،845 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کےمزید 89،706 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 43،70،129 ہوگئی۔ صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے فعال کیسز 13،697 سے بڑھ کر 8،97،394 ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1115 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 73،890 ہوگئی۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 20.53 فیصد، شفایابی کی شرح 77.77 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.69 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے مزید6،517 اضافے سے مجموعی تعداد 2،43،809 ہو گئی اور مزید 380 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27،407 ہوگئی۔ اسی دوران 13،234 افراد شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 6،72،556 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں اسی دوران مریضوں کی 1،163 عدد کی کمی سے فعال کیسز 96،769 رہ گئے۔ ریاست میں اب تک 4560 افراد ہلاک جبکہ ابھی تک مجموعی طور پر 4،15،765 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ایک اور جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 83 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 96،937 فعال کیسز ہیں۔ یہاں اب تک اموات کی تعداد 6،680 اور 3،08،573 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس دوران 1112 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس سے وبائی امراض کے 63256 کیسز ہیں اور 4،047 اموات جبکہ 2،11،170 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 50،213 اور 8،012 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 4،16،715 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 31،654 کیسز ہیں اوراب تک 916 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1،15،072 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 28،628 ہوگئی ہے اور 569 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1،02،185 ہوچکی ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23،254 فعال کیسز ہیں اور3677 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 1،60،025 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست کیرالہ میں فعال کیسز بڑھ کر 23،280 ہوچکے ہیں اور 372 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 68،863 ہوگئی ہے۔
اس دوران دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز 1،834 سےبڑھ کر22،377 ہوچکے ہیں۔ اسی مدت میں جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے ابھی تک 4،618 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 1،70،140 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اس کے بعد شمالی بھارت کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 16،230 ہوگئی ہے اور جان لیوا کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 49،327 جبکہ اب تک 1990 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
گجرات میں 16،319 فعال کیسز ہیں اور 3133 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ مہلک وبا سے 87،352 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست بہار میں 15،346 فعال کیسز ہیں جبکہ 765 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ابھی تک اس ریاست میں 1،34،391 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 1609، راجستھان میں 1164، ہریانہ میں 854، جموں و کشمیر میں 815، جھارکھنڈ میں 496، چھتیس گڑھ میں 407، آسام میں 378، اتراکھنڈ میں 360، پڈوچیری میں 337، گوا میں 256، تری پورہ میں 161، چنڈی گڑھ میں 78، ہماچل پردیش میں 60، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 50، منی پور میں 39، لداخ میں 35، میگھالیہ میں 17، ناگالینڈ میں 10، اروناچل پردیش میں نو، سکم میں سات اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔