ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ کے پار - بھارت میں کورونا متاثرہ

عالمی وبائی کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 1.02 کروڑ ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد بھی پانچ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

The number of corona infections worldwide was 1.02
دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ کے پار
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 2:07 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10275599 تک جا پہنچی ہے جبکہ 504830 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

statistics
اعداد و شمار

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 18522 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی کل تعداد 566840 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 418 اموات کے ساتھ تعداد اموات 16893 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 215125 فعال معاملے ہیں اور اب تک 334822 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.