ETV Bharat / bharat

'نئی تعلیمی پالیسی سے بچوں کو موثر ذہانت حاصل کرنے میں مدد ملے گی'

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 7:30 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال 'نشنک' نے جمعرات کے روز کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشئل انٹلیجنس) سے متاثرہ موجودہ نسل کو مؤثر ذہانت کی طرف لے جائے گی اور اس پالیسی سے صلاحیتوں کی نشاندہی کرکے اس کی ترقی اور افزائش بھی کی جائے گی۔

Ramesh Pokhriyal 'Nishank'
رمیش پوکھریال 'نشنک'

شاردا یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نشانک نے کہا کہ آج کا دن اس ادارے سے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے تبدیلی کا دن ہے اور اب آپ جہاں بھی جائیں، اپنی جڑوں سے وابستہ رہیں اور اپنے کام کے میدان میں ہندوستانی اقدار کا واضح چھاپ رکھیں۔

آج شادا یونیورسٹی کے 3593 طلبہ کو بیچلر ڈگری اور 1203 طلبہ کو ماسٹر ڈگری اور 51 طلبہ کو پی ایچ ڈی ڈگری دی گئی اور 26 طلبہ نے طلائی تمغے اور 6 طلبہ نے چانسلر میڈلز حاصل کیے ہیں ۔

پروگرام میں میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ سنگما، کوالٹی کونسل آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر روی سنگھ، یونیورسٹی کے چانسلر پی کے گپتا، موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.