ETV Bharat / bharat

کووڈ-19: دوہزار این سی سی کیڈٹ تعینات - دوہزار این سی سی کیڈٹ تعینات

کورونا وبا کے خلاف ملک گیر مہم میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے 2000 کیڈٹ شہری انتظامیہ اور پولیس کے کندھے سے کندھا ملا کر مدد کررہے ہیں اور 50ہزار کیڈٹوں نے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔

the-national-cadet-corps-will-fight-against-the-corona-epidemic
کووڈ-19: دوہزار این سی سی کیڈٹ تعینات
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 11:25 PM IST

این سی سی تعاون کے تحت 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں سول انتظامیہ اور پولیس کی مدد کے لئے 2000 کیڈٹوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے جاری رہنے کے پیش نظر تمام ریاستوں نے این سی سی کیڈٹوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

این سی سی ڈائریکٹوریٹ جنرل اس مطالبے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے مطابق ملک بھر سے لگ بھگ 50 ہزار کیڈٹوں نے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے 18سال سے زیادہ عمر کے کیڈٹوں کو ہی اس مہم سے وابستہ کیا جا رہا ہے اور اس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے سینئر ونگ سے ہی کیڈٹ لگائے جا رہے ہیں۔

تعیناتی سے قبل انہیں تربیت دی جاتی ہے۔ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ انہیں ماسک،دستانے وغیرہ اورمناسب حفاظتی سامان مہیا کیے جارہے ہیں اور انہیں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ سے دور رکھا جاتا ہے۔

بنیادی طور پرانہیں ٹریفک انتظام ، سپلائی چین انتظام،خوردنی اشیاء کی تیاری اور پیکنگ،خوراک اور ضروری اشیا کی تقسیم، قطار انتظام، سماجی دوری، کنٹرول مراکز اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں تعینات کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ، این سی سی کیڈٹس ٹویٹر ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ وغیرہ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیغامات بھیج کر کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے عوام کو بیدار کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.