ETV Bharat / bharat

ننکانہ صاحب گرودوارہ کا واقعہ شرمناک: پوری - شہریت ترمیم قانون

شہری ترقیات کےمرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پاکستان واقع شری ننکانہ صاحب گرودوارہ میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ان سبھی لوگوں کی آنکھ کھل جانی چاہئے جو پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ظلم و ستم سے انکار اور شہریت ترمیم قانون (سي اےاے) کی ضرورت سے منہ موڑ رہے ہیں۔

ننکانہ صاحب گرودوارہ کا واقعہ شرمناک: پوری

author img

By

Published : Jan 4, 2020, 2:56 PM IST

مسٹر پوری نے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں جمعہ کو ہوئی توڑ پھوٹ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آج دو ٹویٹ کئے۔ انہوں نے لکھا ’’شری ننکانہ صاحب گرودوارہ میں ہوئے شرمناک واقعات سے ان سبھی لوگوں کی آنکھ کھل جانی چاہئے جو پاکستان میں مذہبی اقلیتوں پر ظلم و ستم سے انکار کر رہے ہیں اور سي اےاے کی ضرورت سے منہ موڑ رہے ہیں۔ انہیں اور کیا ثبوت چاہئے‘‘؟

انہوں نے دیگر ٹویٹ میں لکھا کہ اس واقعات سے ظاہر ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو کس طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک ہندوستانی اور سکھ ہونے کے ناطے میں ان سبھی لوگوں کو سیکولر اور حساس نہیں مانتا جو زیادتیوں اور ظلم و ستم کی حقیقت کے تئیں اپنی آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ننکانہ صاحب گرودوارہ پر جمعہ کو بڑا حملہ ہوا۔ بھیڑ نے گرودوارہ پر پتھراؤ کیا اور نام بدلنے اور سکھوں کو وہاں سے بھگانے کے بھی نعرے لگائے۔ واقعہ کے دوران گرودوارہ میں بڑی تعداد میں سکھ موجود تھے۔ گرودوارہ پر حملہ کرنے والی بھیڑ کی قیادت محمد حسن کا بھائی کر رہا تھا۔ محمد حسن نے ہی سکھ لڑکی جگجیت کور کو اغوا کرکے اس نکاح کر لیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.