ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے اہم واقعات - دنیا بھر میں 18 مارچ کو کیا ہوا

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 18 مارچ کے اہم واقعات

تاریخ میں آج کے اہم واقعات
تاریخ میں آج کے اہم واقعات
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 7:59 AM IST

  • 1229۔ رومن شہنشاہ فریڈرک دوئم چھٹی صلیبی جنگ کے دوران یروشلم میں تخت نشیں ہوئے۔
  • 1554۔ برطانیہ کی شہزادی الیزابیتھ کو تھامس واٹ کی بغاوت میں شامل ہونے کے الزام میں لندن ٹاور بھیجا گیا تھا۔
  • 1584۔ آئیوان چہارم کا انتقال ہوا۔ زار شاہی کا پہلا لقب انہیں کا تھا۔ انہوں نے داخلی اصلاحات کے ساتھ تاتاریوں کے خلاف کامیاب مہم چلائی تھی مگر سنگدلی اور جبر کی وجہ سے انہیں آئیوان دی ٹیریبل کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
  • 1662۔ پیرس میں آٹھ سیٹوں والی پہلی بس چلی۔
  • 1776۔ جارج واشنگٹن کی فوج نے بوسٹن پر قبضہ کیا تھا۔
  • 1801۔ بھارت میں اسلحہ سازی کا پہلا کارخانہ قائم کیا گیا۔
  • 1813۔ ہیمبرگ (جرمنی) پر روسی فوج نے قبضہ کیا۔
  • 1858۔ جرمن انجینئر روڈولف ڈیزل کی پیدائش ہوئی تھی۔
  • 1871۔ پیرس کے اشتراکی فرانس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔
  • 1910۔ مجاہد آزادی گوپال کرشن گوکھلے نے مفت اور لازمی پرائمری تعلیم کی فراہمی کے لئے برطانوی قانون ساز کونسل کے سامنے تجویز پیش کی۔
  • 1913۔ یونان کے شہنشاہ جارج اول کو سیلونیکا میں قتل کردیا گیا۔
  • 1915۔ بھارت میں سلامتی ایکٹ منظور ہوا تھا۔
  • 1919۔ بھارتیوں کے حقوق کو کچلنے والا رولٹ ایکٹ منظور کیا گیا تھا۔
  • 1921۔ بول شیوک فوج نے روسی بحریہ کی بغاوت کا خاتمہ کیا تھا۔
  • 1922۔ بھارت کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے مہاتما گاندھی کو عدالت نے سول نافرمانی تحریک کے بعد بغاوت کے معاملے میں چھ سال کی سزا سنائی۔
  • 1930۔ امریکہ کے کلائڈ ٹام باغ نے پلوٹو کو دریافت کیا۔
  • 1931۔ پہلا برقی ریزر (RAZORS) شیک کمپنی نے تیار کیا تھا۔ اس کے موجد کا نام جیکب شک تھا۔
  • 1938۔ بالی وڈ اداکار ششی کپور کی پیدائش ہوئی۔
  • 1940۔ برینر پاس میں ہٹلر اور اٹلی کے آمر بینیٹو مسولینی ملاقات ہوئی اور نازی جرمنی کے ساتھ دوسری عالمی جنگ میں اطالوی شرکت سے اتفاق کیا۔
  • 1944۔ نیتا جی کی قیادت میں آزاد بھارت کی فوج برما کی سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوئی۔
  • 1962۔ الجیریا کے قوم پرستوں نے فرانس کے ساتھ جنگ بندی سمجھوتہ کیا۔
  • 1965۔ سوویت خلا باز الیکسی لیونوف خلا میں قدم رکھنے والا پہلا شخص بنا۔
  • 1965۔ مصر کے سابق شاہ فاروق اول کا جلاوطنی کی حالت میں اٹلی میں انتقال ہوگیا۔
  • 1966۔ انڈونیشیا میں جنرل سوہارتو نے سرکار بنائی۔
  • 1967۔ سوویت یونین نے چین کے دو سفارتکاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا۔
  • 1969- سوویت یونین اور امریکہ نے سمندری سطح کو جوہری ہتھیار سے پاک رکھنے کے لئے ایک بین الاقوامی معاہدہ کی تجویز رکھی تھی۔
  • 1970۔ کمبوڈیائی سربراہ مملکت پرنس نروتم سہانوک کو معزول کیا گیا۔
  • 1971۔ پیرو میں زمین دھنسنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے۔
  • 1972۔ نئی دہلی میں عالمی کتاب میلے کا افتتاح کیا۔
  • 1978۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک مخالف کے قتل کا حکم دینے کا مجرم پایا گیا اور انہیں سزائے موت سنائی گئی۔
  • 1990۔ مشرقی جرمنی کے اولین جمہوری انتخابات میں کرسچن ڈیموکریٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
  • 1997 ۔ ترکی میں روس کا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 50 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1998۔ ایک کمبوڈیائی عدالت نے برطرف شدہ شریک وزیراعظم پرنس نرودوم رانا دیہہ کو ان کی غیر موجودگی میں بغاوت کی سازش میں 30 سال قید کی سزا سنائی۔
  • 1998۔ ہندستانی ریاست کیرالہ میں دنیا کی اولین جمہوری طور پر منتخب کمیونسٹ حکومت کی قیادت کرنے والے 89سالہ مارکسی رہنما ای ایم ایس نمبودری پد کا انتقال ہوا۔
  • 2000۔ تائیوان میں چین شوئی بیان کو صدر منتخب کیا گیا۔
  • 2003 ۔ سابق عراقی صدر صدام حسین نے ٹیلی ویژن پر اپنے مختصر بیان میں عراق چھوڑنے یا جنگ کا سامنا کرنے کی امریکی دھمکی کو مسترد کردیا۔
  • 2006 ۔ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل کی تشکیل کی تجویز منظور کی۔
  • 2007 ۔ شمالی کوریا نے جوہری پروگرام بند کرنے کا کام شروع کیا۔
  • 2007 ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کا انتقال ہوا۔
  • 2008 ۔ ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رتن ٹاٹا کو انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ، كھڑگ پور میں ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
  • 2008 ۔ بھارتی انٹرپرائزز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سنیل بھارتی متل امریکہ کے مخصوص کاروباری اکیڈمی میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی بنے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.