ETV Bharat / bharat

سی اے اے کے خلاف 18 دسمبر کو عرضیوں کی سماعت - 555

سپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت 18 دسمبر کو کرے گا۔

سی اے اے کے خلاف عرضیوں  کی سماعت بدھ کو
سی اے اے کے خلاف عرضیوں کی سماعت بدھ کو
author img

By

Published : Dec 16, 2019, 2:58 PM IST

عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کَپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے معاملے کا خصوصی ذکر چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ کانت کی بینچ کے سامنے کیا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ بدھ (18 دسمبر) کو معاملوں کی سماعت کریں گے ۔اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں کل 13 عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جن میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی، کانگریس کے رکن پارلیمان جے رام رمیش اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئیترا شامل ہیں ۔ مختلف تنظیموں نے شہریت ترمیمی قانون کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے عرضیاں دائر کی ہیں ۔ ان تمام عرضیوں میں کہا گیا ہے کہ شہریت قانون میں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور حقوق مساوات سمیت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے

Intro:Body:

555

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

555
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.