آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے گناورم ایرپورٹ پر شدید کہر کی وجہ سے یہاں اترنے والے اور یہاں سے اڑان بھرنے والے طیاروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا۔
صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادر ایرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں دیکھی گئی جس کے نتیجہ میں راستہ صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔اس شدید کہر کے نتیجہ میں صبح 7.20بجے دہلی، بنگلورو سے آنے والے طیاروں کی آمد میں تقریبا دو گھنٹے تک کی تاخیر ہوئی۔ناموافق موسم کی وجہ سے ان طیاروں کی آمدورفت کچھ گھنٹوں کیلئے متاثر رہی۔