ETV Bharat / bharat

اگنو، اور جے این یو کے داخلہ امتحان کی نئی تاریخیں

حکومت نے کورونا وبا کے سبب اب اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی (اگنو) میں پی ایچ ڈی اور ایم بی اے کے علاوہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں داخلہ امتحان سمیت پانچ دیگر امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے اور ترمیمی پروگرام جاری کیا ہے۔

اگنو، اور جے این یو کے داخلہ امتحان کی نئی تاریخیں
اگنو، اور جے این یو کے داخلہ امتحان کی نئی تاریخیں
author img

By

Published : May 1, 2020, 11:21 AM IST

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزارت کے تحت نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ان اداروں کے امتحان کی تاریخوں کو پہلے ہی آگے بڑھا دیا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے پیش نظر اس میں پھر سے ترمیم کر کے نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کے روز جاری ریلیز کے مطابق جے این یو میں داخلے اور اگنو میں پی ایچ ڈی اور ایم بی اے میں داخلے کے لئے اب دخلہ امتحان 15 مئی کو ہوگا، لیکن آیوش کے پی جے امتحان 6 مئی کو ہونے کے بجائے اب 5 جون کو ہوں گے۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے نیشنل کاؤنسل فار ہاسٹل منیجمنٹ اور ہندوستانی زرعی تحقیقاتی ادارہ کے امتحان بھی 15 مئی کو ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امیدوار کریڈٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ اور پے ٹی ایم سے آن لائن فیس ادا کرسکتے ہیں۔ سرپرست اور طلبا نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.