ETV Bharat / bharat

'مزدوروں کی 'اسکل میپنگ'کی پہلی فہرست تیار' - skill mapping

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو روزگار دستیاب کرانے کے لئے حکومت پرعزم ہے اور اس کے لئے ان کی اسکل میپنگ کی پہلی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

مزدوروں کی 'اسکل میپنگ'کی پہلی فہرست تیار:یوگی

author img

By

Published : May 26, 2020, 7:23 PM IST

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی اہلیت اور محنت کا فائدہ ان کے آپنے آبائی وطن سے ملے گا۔ مزدوروں کی اہلیت کی تفصیل کے لئے اسکل میپنگ کا کام آگے بھی جاری رہے گا۔ مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ضلعی روزگار دفاتر کی افادیت کو بھی دوبارہ قائم کیا جائےگا۔

یوگی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا' گھر واپس آنے والے محنت کش بھائیو بہنو کی اسکل میپنگ کی پہلی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ سبھی افراد کو اب ریاست میں ہی روزگار دستیاب کرانے کے لئے محنت کش/مزدور(روزگار )بہبود کمیشن کی تشکیل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اب مزدوروں کے ہنر،اہلیت و محنت سے ان کے ریاست کی مٹی ہے مستفید ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے لئے ایم ایس ایم ای سیکٹر'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ'اور 'وشوکرما شرم سمان'اسکیم میں روزگار کے مواقع میسر ہیں۔ زراعت،ڈیری و مویشی پروری سے وابستہ سرگرمیوں میں بھی روزگار کے امکانات ہیں۔ روزگار کے پیش نظر مزدوروں کو ان کے شعبوں سے جوڑا جائے گا۔ انہیں انڈسٹریز کے ملازمین کے ساتھ ساتھ تعمیراتی مزدوروں، ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم و دیگر اسکیمات سے منسلک کیا جائےگا۔اس کے لئے ڈاٹا بینک تیار کیا جارہا ہے۔

یوگی نے کہا کہ منریگا، او پی ڈی،، وشوکرما شرم سمان،خواتین اپنی مدد آپ گروپ، ڈیری، پودوں کی نرسری، کامن سروس سنٹر اور اسکول کالجوں وغیرہ میں روزگار کے مواقع کی نشاندہی کی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.