حج 2021 کے لئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری ہے لیکن اترپردیش حج کمیٹی کے پاس صرف 5 ہزار 500 فارم ہی حج کے لئے آئے ہیں۔ معلوم رہے کہ اتر پردیش سے بڑی تعداد میں عازمین حج مقدس سفر پر جاتے ہیں لیکن اس سال تصویر بالکل برعکس ہے۔
پہلی وجہ کورونا ہے جس کے چلتے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ نتیجتا سبھی کے کام دھندے بند ہو گئے اور بےروزگار ہو گئے۔ جس سے آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں بچا۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2020 میں اتر پردیش سے تقریبا 32 ہزار عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوئے تھے لیکن اس بار 10 ہزار حج کا فارم بھرنا ہی مشکل نظر آ رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے فارم جمع کرنے کی تاریخ میں دوبارہ توسیع کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔