پی ایم کے‘ کے بانی ڈاکٹر ایس رام داس نے جے ای ای۔نیٹ امتحانات کے انعقاد کے مرکز کےفیصلے کوغیر ذمہ دارانہ رویہ اور نامناسب قرار دیتے ہوئے مرکز سے امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر رام داس نے جاری بیان میں کہا کہ میڈیکل اور انجینیئرنگ میں داخلہ کے لیے ہونے والے نیٹ اور جے ای ای امتحان کے انعقاد کے سلسلے میں مرکز کی ہٹ دھرمی کو کسی طرح سے مناسب نہیں ٹھرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں روزانہ کورونا وائرس کے کیسز 70,000 درج ہورہےہیں۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ جب کم کیسز تھے تو امتحانات منعقد نہیں کیے جا سکے اور اب مشکل حالات میں کیسے امتحانات محفوظ طریقے سے منعقد کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا،’مرکز کی جانب سے امتحانات منعقد کرنے کی ہٹ دھرمی کے رویے کو ظاہر کرتا ہے کہ اسے طلبہ کی فلاح و بہبود کی کوئی فکر نیہں ہے‘۔
ڈاکٹر رام داس نے مرکزی حکومت سے والدین اور طلبہ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کی، کیونکہ موجودہ وقت میں امتحان کے دوران بڑی تعداد میں طلبہ کے شریک ہونے سے کورونا کیسز میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ میں 16 لاکھ سے زیادہ طلبہ اور جے ای ای کے لیے 10 لاکھ طلبہ نے درخواست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'جے ای ای۔ نیٹ امتحانات کے انعقاد پرسپریم کورٹ میں چیلنج کی اپیل'