ETV Bharat / bharat

پروازوں کی یومیہ تعداد 1400 کے قریب

ملک میں یومیہ پروازوں کی تعداد جمعرات کے روز ایک ہزار چار سو کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ مکمل تالا بندی کے بعد سے اب تک ہوائی مسافروں کی کل تعداد 91 لاکھ کے پار ہو چکی ہے۔

The daily number of flights is around 1400
پروازوں کی یومیہ تعداد 1400 کے قریب
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 5:20 PM IST

سرکاری معلومات کے مطابق 17 ستمبر کو مجموعی طور پر 1،383 مسافر طیاروں نے گھریلو روٹوں سے پرواز بھرے، جن میں 116398 مسافروں نے سفر کیا۔

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ملک میں مکمل تالا بندی کے بعد 25 مئی کو گھریلو پروازیں دوبارہ شروع ہونے سے اب تک 91 لاکھ سے زیادہ ہوئی مسافر سفر کر چکے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ "گھریلو شہری ہوا بازی آپریشن ہموار طریقے سے چل رہے ہیں۔ 17 ستمبر کو 116398 مسافروں کے سفر کرنے کے ساتھ، ہم آہستہ آہستہ کووڈ-19 سے پہلی کی سطح کی طرف گامزن ہیں۔ گھریلو پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد، 25 مئی سے اب تک 91 لاکھ سے زیادہ ہوائی مسافر سفر کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.