ETV Bharat / bharat

'ویڈیو کانفرنسنگ کے زریعے عدالتی کارروائی شروع کی جائے گی'

کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی اور کلکٹریٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر و دیگر اراکین کے ساتھ رسمی اجلاس منعقد ہوا۔ یہاں انہوں نے تمام وکلاء سے کہا کہ کورونا دوسرے وائرس کی طرح ایک متعدی بیماری ہے۔ اس سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اس سے تحفظ کے لئے محتاط اور باخبر رہنا سب سے اہم ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے زریعے عدالتی کارروائی شروع کی جائے گی : ضلع کلکٹر نویڈا

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 9:56 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ تمام وکلاء کووڈ 19 کے بارے میں اپنے چیمبرز اور کیمپسز اور اپنے مقامی رہائش اور آس پاس کے علاقوں میں عام لوگوں کو اپنی سطح سے آگاہ کرنے کے لئے کارروائی کریں تاکہ شہری کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہیں۔

کلکٹر نے کلکٹریٹ بار ایسوسی ایشن کیمپس میں معاشرتی دوری اور ماسک کے استعمال پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین گورو ناگر نے کلکٹریٹ بار کیمپس میں مسلسل صفائی ستھرائی ،سینٹایزیشن مشین اور آر او لگانے کی بات کہی۔ جس پر ضلعی مجسٹریٹ نے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو صفائی اور سی ایس آر کے ذریعے کیمپس میں سینیٹائزیشن مشین اور آر او کا انتظام کرانے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر ضلعی مجسٹریٹ نے تمام وکلاء کو بتایا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت کا کام شروع کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس کے انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس موقع پر ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریونیو منیندر ناتھ اپادھیائے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایڈمنسٹریشن دیواکر سنگھ ، ہریندر ماوی بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری ، دیویندر پربھاکر، نریش چندر گپتا خزانچی ، سینئر ایڈوکیٹس انیل بھاٹی ، سلیم اختر ، وجندر شرما ، جئے رام ناگر، سنجے ، ایم ایف سیفی ، وجیاپال نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.