ETV Bharat / bharat

موت سے ایک دن قبل ریا اور سشانت کی ملاقات کا دعویٰ غلط - سشانت سنگھ خودکشی کیس

بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے ایک دن قبل ریا چکرورتی کے ان سے ملاقات کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے، ایک پڑوسن نے دعوی کیا تھا کہ ریا چکرورتی ان ملی تھیں لیکن وہ اسے ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے بعد سی بی آئی نے انہیں انتباہ کیا۔

موت سے ایک دن قبل ریا اورسشانت کی ملاقات کا دعوی غلط

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 12:04 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے ایک دن قبل ریا چکرورتی کا ان سے ملنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے، حقیقت اس وقت سامنے آئی جب سی بی آئی نے ان الزامات پر ریا کے پڑوسی سے پوچھ گچھ کی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے ایسے جھوٹے دعوے کرنے والے افراد کو سخت انتباہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریا کی پڑوسن نے ایک ٹی وی چینل سے پہلے دعوی کیا تھا کہ سشانت اور ریا چکرورتی نے 13 جون کو ملاقات کی تھی، تفتیش کے سلسلے میں ریا کے گھر گئی سی بی آئی نے پڑوسن تحقیقات کی تو وہ اپنے دعوے کو لے کر کوئی پختہ ثبوت نہیں پیش کر سکی۔

اتوار کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اس خاتون نے تفتیشی ایجنسی کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے سشانت سنگھ کو 13 جون کو ریا کو اس کے گھر کے باہر ڈراپ کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: آر ٹی آئی: بدعنوانی پر شکنجہ، 15 برس میں کئی انکشافات

ریا چکرورتی کے وکیل ستیش مان شندے نے مرکزی ایجنسی سے میڈیا کے سامنے جھوٹے دعوے کرنے والے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مان شندے نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی فہرست بھیجنے جارہے ہیں جنہوں نے ٹی وی اور الیکٹرانک میڈیا کے سامنے مرکزی اور تفتیشی ایجنسی کو جھوٹے اور جعلی دعوے کیے ہیں۔

منشیات کے معاملے میں ایک ماہ بعد جیل سے باہر آنے والی ریا چکرورتی پہلے ہی اپنے خلاف میڈیا میں ہونے والے پروپیگنڈے اور جھوٹے دعوؤں کے بارے میں عدالت جانے کا فیصلہ کر چکی ہیں، سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو باندرا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ممبئی پولیس نے اسے خودکشی کا معاملہ قرار دیا تھا۔ فارنسک رپورٹ کا معائنہ کرنے والے دہلی ایمس کے ڈاکٹروں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.