یہ معاملہ سونہن تھانہ کے موہن دڑواں گاٶں میں رونما ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی رات سونھن کے علاقہ موہن دڑواں میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی اور چچا چچی نے نوجوان کی لاش کو جلایا اور اطلاع ملتے ہی پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔
اس بابت کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ موہن دڑواں رہاٸشی کی خودکشی کی اطلاع ملی تھی ۔ساتھ میں یہ بھی اطلاع ملی کے منوج پانڈے کے چچا اور چچی نے مل کر معاملہ کو دباتے ہوئے لاش کو جلادیا اور آخری رسومات بھی ادا کر دی۔
پولس کو اطلاع ملنے کے بعد سونہن تھانہ افسر نے پورے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چچا چچی کو گرفتار کر لیا۔ پورے معاملہ کی جانچ اعلی افسر سے کرائی جائے گی۔خودکشی کی وجہ کیا ہے۔
سونہن تھانہ علاقہ کے موہن دڑواں رہائشی سریکانت پانڈے ، جنہوں نے اپنے بھتیجے منوج پانڈے ولد پارسناتھ پانڈے کی پرورش کی تھی۔اب بھتیجہ کی شادی کی تیاری چل رہی تھی جون میں چچا نے بھتیجہ کی شادی طۓ کی تھی۔ لیکن شادی سے قبل منوج پانڈے نےصبح 5 بجے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔