پنجاب کے لدھیانہ میں گرونانک انجینئرنگ کالج کے نزدیک ایشور نگر کے ایک مکان میں کل شام تین بھائیوں کے لاشیں برآمد کی گئیں -
پولس نے بتایا کہ تینوں بھائیوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ہیں اور جائے واقع پر ملے 'سوسائڈ نوٹ' کی بنیاد پر دو افراد کلدیپ سنگھ اور کلونت سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306 کے تحت خودکشی کے لیے اکسانے کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ غریب خاندان اپنے بزرگ والد کے ساتھ کرایہ پر رہتا تھا۔
متوفیوں کی شناخت کلدیپ (38)، دویندر (36) اور تیسرے بھائی ملکیت (40) کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں : دیوالی کی مبارکباد دینے پر نوجوان کا قتل
تینوں بھائیوں نے مشتبہ حالات میں خودکشی کرلی تھی۔ اس کے بعد سے گھر کا دروازہ بند تھا۔ کل جب بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں کو کچھ شک ہوا اور پولس کو اطلاع دی گئی۔
پولس نے مکان کھولا تو تین لاشیں سڑرہی تھیں۔ ان کا اپنے مکان مالک اور ایک فائننسر سے جھگڑا تھا۔