ETV Bharat / bharat

پلاسٹر آف پیرس کی مورتیوں پر پابندی ایک برس کے لئے ملتوی - گنیش کی مورتی

مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پلاسٹر آف پیرس کی جن مورتیوں پر پابندی لگی تھی وہ اب ایک سال کے لیے ملتوی ہوگئی ہے۔

The ban on plaster of Paris statues has been postponed for a year
پلاسٹر آف پیرس کی مورتیوں پر پابندی ایک برس کے لئے ملتوی
author img

By

Published : May 23, 2020, 12:39 PM IST

حکومت نے پلاسٹر آف پیرس سے بنی مورتیوں کی فروخت پر پابندی ایک سال کے لئے ملتوی کردی ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'گنیش کی مورتی' کے لئے پلاسٹر آف پیرس پر پابندی کا فیصلہ ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے اس برس جو مجسمہ ساز مورتیاں بنا چکے ہیں ان کو نقصان نہیں ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلے سے گنیش چترتھی، درگا پوجا اور دیگر تہواروں کے لئے پلاسٹر پیرس کی مورتیاں تیارکرچکے ہیں یا ان کے لئے کچا مال خرید چکے ہیں ان مجسمہ سازوں کو کافی راحت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.