جئے پور کے ویشالی نگر علاقے میں واقع گھر میں یہ آگ اس وقت لگ جب لوگ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور اظہار یکجہتی کے لیے نو منٹ کے چراغان پروگرام کا انعقاد ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ آتش بازی کے دوران پٹاخے کی چنگاری گھرکی چھت پر جا گری، اور یہ حادثہ ہو گیا، تا ہم پولیس کے مطابق کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
چیف فائر آفیسر جگدیش پھلواری نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے کی دو گاڑیاں موقع واردات پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کرنے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے وقت کے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔