ETV Bharat / bharat

'کورونا کے خلاف لڑائی کو عوامی تحریک بنانے پر وزیراعظم کا شکریہ' - کورونا کے خلاف لڑائی کو عوامی تحریک بنانے پر وزیراعظم کا شکریہ

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی کو ’عوامی تحریک‘ کی شکل دینے پروزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

'کورونا کے خلاف لڑائی کو عوامی تحریک بنانے پر وزیراعظم کا شکریہ'

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 2:41 PM IST

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا کے خلاف لڑائی کو ایک ’عوامی تحریک‘ بنانے کے آپ کے اس اقدام کے لیے دل سے شکریہ۔ بے مثال ہمت اور پختہ عزم کے ساتھ طوفان سے لڑنا اور بحران کی گھڑی میں سب کو ساتھ لے کر چلنا آپ کی شناخت اور ترغیب ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت کو آپ جیسے دور اندیش رہنما پر فخر ہے۔ کورونا کے خلاف اس عوامی تحریک کو کامیاب بنانے کی پکار پر پورا ملک آپ کے ساتھ ہے۔

لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں لوگوں کی شرکت اہم رہی ہے اور ہمیں ابھی سست روی سے کام نہیں لینا ہوگا۔ ہماری تھوڑی سے غفلت اب تک کی تمام کوششوں کو ناکام بناسکتی ہے۔ آئیے ہم سب مل کر کووڈ 19 کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی عوامی تحریک میں شامل ہوں اور متحد کوششوں کے ساتھ فتح کی کہانی لکھیں۔ جب تک دوائی نہیں تب تک ڈھلائی نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.