ETV Bharat / bharat

انا کےمجسمےکے پاس بھگوا کپڑےسےکشیدگی

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 9:44 PM IST

پولس ذرائع نے اسے سماج دشمن عناصر کی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجسمہ کے قریب پرانے سیریل بلب اور سوکھے پھول جیسی چیزیں بھی ملی ہیں جنہیں فورا ہٹا دیا گیا ہے۔

انا کے مجسمے کے پاس بھگوا کپڑا ملنے سے کشیدگی

انا کےنام سے مشہور دروڑ لیجنڈ اور تملناڈو کے سابق وزیراعلیٰ سی این انادرئی کے ضلع کنیاکماری کے کوژی تورئی شہر میں واقع مجسمے کے نزدیک لوہے کی ریلنگ پر جمعرات کی صبح بھگوا کپڑا ملنے سے علاقہ میں ماحول کشیدہ ہوگیا۔

پولس ذرائع نے اسے سماج دشمن عناصر کی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجسمہ کے قریب پرانے سیریل بلب اور سوکھے پھول جیسی چیزیں بھی ملی ہیں جنہیں فورا ہٹا دیا گیا ہے۔

اس بات کا پتہ چلتے ہی ڈی ایم کے اور ایم ڈی ایم کے کے کارکن وہاں جمع ہوگئے اور قصورواروں کی فوراً گرفتاری کی مانگ کرنے لگے اس کے بعد سینئر پولیس حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثنا ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن ، ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وائیکو اور پٹالی مککل کاچی کے بانی ڈاکٹر ایس رام داس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے انا کے مجسموں کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وویکانند ریڈی قتل معاملےمیں پوچھ گچھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.