ETV Bharat / bharat

بنارس میں عارضی حج ہاؤس کی تعمیر کا آغاز - امیگریشن

عازمین کے ٹھہرنے کے لیے بستر کا انتظام، نماز کی جگہ، وضو خانہ، ایئرپورٹ کا جزوقتی آفس اور امیگریشن وغیرہ کا دفتر بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 12:01 AM IST

گذشتہ کئی برسوں قبل حج کے لیے بنارس کو امبارکیشن پوائنٹ بنایا گیا ہے جہاں سے بنارس اور اطراف کے عازمین سفر حج پر روانہ ہوتے ہیں۔

بنارس میں عارضی حج ہاؤس کی تعمیر کا آغاز

مسلمانوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود بنارس میں مستقل حج ہاؤس کی تعمیر نہیں ہو سکی ہے۔ اس لیے ہر برس 'سانسکرت سنکل، چوگھاٹ' میں عارضی حج ہاوس کے ذریعہ عازمین کی کاغذی کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔

یہاں عازمین کے ٹھہرنے کے لیے بستر کا انتظام، نماز کی جگہ، وضو خانہ، ایئرپورٹ کا جزوقتی آفس اور امیگریشن وغیرہ کا دفتر بنایا جاتا ہے۔

اس برس 29 جولائی سےعازمین کی پرواز شروع ہوگی اور یہاں عازمین کی آمد دو دن قبل شروع ہو جائے گی۔

Intro:

Body:بنارس میں عارضی حج ہاؤس کی تعمیر کا آغاز ، کام میں سست رفتاری۔
بنارس کو گزشتہ کئی سالوں پہلےحج کے لیے امبارکیشن پوائنٹ بنایا گیا ہے جہاں سےبنارس اور اطراف کے عازمین حج کے لیے فلائٹ پکڑتے ہیں۔ اس کام کے لیے بنارس کے مسلمانوں نے کافی کوششیں کیں کہ یہاں پر ایک مستقل حج ہاؤس کی تعمیر ہو جائے تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دقت نہ ہو لیکن حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آج تک مستقل حج ہاؤس کی تعمیر نہ ہوسکی اور یہاں ہر سال ایک عارضی حج ہاؤس "سانسکرت سنکل، چوگھاٹ" میں قائم کیا جاتا ہے جہاں پر عازمین سے متعلق کاغذی کاروائیاں اور روانگی کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔
یہاں ہال میں عازمین کو ٹھہرنے کے لیے بستر وغیرہ لگائے جاتے ہیں اور نماز پڑھنے کی جگہ، وضو خانہ، ایئرپورٹ کا جزوقتی آفس اور امیگریشن وغیرہ کا دفتر بنایا جاتا ہے۔ لیکن ہر سال ایسا ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ کام آخر میں نامکمل رہ جاتا ہے۔
اس سال 29 جولائی سےعازمین کی پرواز شروع ہوگی اور یہاں عازمین کی آمد دو دن پہلے شروع ہو جائے گی۔ لیکن جب وہاں کا جائزہ لیا گیا تو وہاں پر کام نہایت سست رفتاری کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔
حالانکہ اس سلسلے میں جب بنارس کے ماسٹر حج ٹرینر ڈاکٹر اکبر علی سے گفتگو کی گئی تو انھوں نے کہا کہ انشا اللہ کام وقت پر پورا ہو جائے گا۔
ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ گزشتہ سالوں میں بنارس سے تقریبا پانچ ہزار عازمین حج کے لیے روانہ ہوتے تھے لیکن اس سال صرف ستائیس سو عا زمین ہی حج کے لیے جا رہے ہیں ایسا کیوں ہے ۔ تو انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی سازش ہے کہ بنارس امبارکیشن پوائنٹ کو ختم کردیا جائےاور اس کے لیے حکومت نے جب حج کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو اس میں لکھنؤ کا ٹکٹ 12000 روپے کم دکھایا گیااور بنارس کا ٹکٹ مہنگا دکھایا گیا جس کی وجہ سے کافی لوگوں نے لکھنؤ سے حج کے لئے فارم بھرا۔ جب کہ حقیقت میں فرق صرف ۵۹۰۰ روپیوں کا تھا نہ کہ ۱۲۰۰۰ روپیوں کا ۔
اسی سلسلے میں جب پوروانچل حج سیوا سمیتی کے نائب صدر حاجی محمد زبیر سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کام کسی طرح گرتے پڑتے پوراہوہی جاتا ہے اس بار بھی ہو جائے گا۔
انہوں نے بھی یہی بات بتائی کہ یہاں پر مستقل حج ہاؤس کی تعمیر نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت پوروانچل کے مسلمانوں کی آبادی کا تناسب دیکھتے ہوئے یہاں ایک مستقل حج ہاؤس کی تعمیر کرے انہوں نے کہا کہ اگر مستقل حج ہاؤس کی تعمیر یہاں ہو جاتی ہے تو اس سے عازمین کو بہت آسانی ہو جائے گی اور ہر سال عارضی حج ہاؤس کی تعمیر کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.