تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے تجویز پیش کی کہ زراعت سے متعلق کسانوں کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ دیہی علاقوں میں سہولیات پیدا کرنے اور ضروری کاموں کے لئے منریگا اسکیم کو حکمت عملی سے نافذ کیا جانا چاہئے۔
وزیراعلی کے دفتر سے ایک سرکاری ریلیز میں بتایا گیا کہ وزیراعلی نے پراگتی بھون میں ضلعی کلکٹرز اور ضلعی پنچایت افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
اس میں بتایا گیا کہ وزراء، حکومت کے چیف ایڈوائزر راجیو شرما، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہندر ریڈی اور مختلف محکموں کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق دیہاتوں میں ضلعی کلکٹرز اور ڈی پی اوز کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں کے بارے میں رہنمائی فراپم کی جائے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں برس پوری ریاست میں کسانوں کی اراضی میں ایک لاکھ گھاس کے فرش بنائے جائیں۔ تاکہ بارش کے موسم میں اس کے اچھے اور جلد نتائج آسکتے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست کے ہر گاؤں کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے اور یہ واضح کرنا چاہئے کہ ہر ایک کے لئے دیہات کو صاف ستھرا رکھنا ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہو۔
اس میں مزید بتایا گیا کہ ان تفصیلات کے ساتھ ضلعی کارڈ تیار کیا جائے گا۔