تلنگانہ پبلک فرنٹ (ٹی پی ایف) کے نائب صدر نالامسو کرشنا کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ معاملہ ماؤنوازوں کے سلسلے میں درج کیا گیا ہے۔
این آئی اے حکام نے نالامسو کرشنا کے افراد خاندان کو گرفتاری سے آگاہ کردیا ہے۔
فی الحال وہ کھمم کے کِمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آٹھ ماہ تک جیل میں بند نالامسو کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔