ETV Bharat / bharat

وزیر داخلہ محمود علی ہوئے صحت یاب، ہسپتال سے ڈسچارج - تلنگانہ نیوز

کورونا وائرس سے متاثر تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

وزیر داخلہ محمود علی ہوئے صحت یاب
وزیر داخلہ محمود علی ہوئے صحت یاب
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:43 PM IST

وزیر داخلہ 28 جون کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں اپولو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ قبل ازیں وزیر داخلہ محمد محمود علی کے کنبے کے پانچ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

تمام کو کوارنٹین کرنے کے بعد احتیاطی طور پر وزیر داخلہ کی بھی کورونا جانچ کی گئی اور ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی، جس پر انہیں اپولو ہسپتال میں کوارنٹین کیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر عوام اور خیر خواہوں سے اظہار تشکر کیا اور پیغام دیا کہ کہ کورونا سے گھبرانے کے بجائے ہمت سے مقابلہ کرنا چاہئے تب ہی اسے شکست دی جا سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے عوام کو سماجی فاصلے پر عمل کرنے اور ماسک کا لازمی طور پر استعمال کرنے کی تاکید کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ٹھنڈا پانی اور بازاری غذا سے پرہیز کرنے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ عوام ان پر عمل پیرا ہوکر کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.