ETV Bharat / bharat

تلنگانہ بی جے پی صدر کی فلمساز راجامولی کو تنبیہ - فلمساز ایس ایس راجا مولی

تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے فلمساز ایس ایس راجا مولی کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم 'آر آر آر' جو ایک قبائلی رہنما پر بنائی جارہی ہے، اس رہنما کو ٹوپی پہنا ہوا نہ بتایا جائے۔

تلنگانہ بی جے پی صدر کی فلمساز راجامولی کو تنبیہ

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 10:06 AM IST

بنڈے سنجے کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ قبائلی رہنما کوما رام بھیم پر یہ فلم بنائی جارہی ہے۔

تلنگانہ کے بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے فلمساز ایس ایس راجا مولی کو اپنی آنے والی فلم آر آر آر میں ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف خبردار کیا۔

تلنگانہ بی جے پی صدر کی فلمساز راجامولی کو تنبیہ
تلنگانہ بی جے پی صدر کی فلمساز راجامولی کو تنبیہ

انہوں نے کہا کہ ''ہم راجا مولی کی فلم آر آر آر میں کومارام بھیم کو ٹوپی پہنانے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان لوگوں میں کیا اس بات کی ہمت ہے کہ وہ اس تصویر پر پھول مالا چڑھائیں۔''

سدی پیٹ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبائلی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور یہ ہماری روایت ہے۔ اگر کوئی ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائے تو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ '' ہم جونیر این ٹی آر ، رام چرن یا کسی بھی اداکار کے خلاف نہیں ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ایک خاص طبقہ کے جذبات کو مجروح کرنا ایک مشغلہ بن گیا ہے ہمیں اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔''

یہ فلم شروع ہونے سے پہلے ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے جس میں کوما رام بھیم جو آندھرا پردیش ، تلنگانہ مہاراشٹر اور چھتیس گرھ کے قبائلیوں میں بھگوان کا درجہ رکھتے ہیں انہیں ایک ٹیزر میں ٹوپی پہنا ہوا دکھایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.