ETV Bharat / bharat

'لالو نے اڈوانی کا رتھ روکا تھا، ہم بی جے پی کا رتھ روکیں گے' - سکٹی اسمبلی حلقہ

بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار سرفراز عالم کے حمایت میں سکٹی اسمبلی حلقہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عظیم اتحاد کی لہر ہے۔

'لالو نے اڈوانی کا رتھ روکا تھا، ہم بی جے پی کا رتھ روکیں گے'
author img

By

Published : Apr 5, 2019, 5:54 AM IST

انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں ہمارے والد لالو یادو نے فرقہ پرست ذہنیت کے حامل لال کرشن اڈوانی کا رتھ روکا تھا، آج ہم لوگ مل کر اس بار کے پارلیمانی انتخاب میں بہار کے اندر بی جے پی کو چالیس سیٹوں پر روکیں گے اور عوام کو مرکز میں ایک ایسی حکومت دیں گے جو ترقیاتی امور کی بات کریں۔

'لالو نے اڈوانی کا رتھ روکا تھا، ہم بی جے پی کا رتھ روکیں گے'

انہوں نے مزید کہا کہ 'عوام نے جس امید پر موجودہ مرکزی حکومت کو تخت پر بیٹھایا اسی عوام کے ساتھ مودی حکومت نے ٹھگنے کا کام کیا مگر اب یہاں کی عوام ہوشیار ہو چکی ہے اب وہ ان لوگوں کے جھانسے میں نہیں آنے والی ہے'۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ' ہمارے پلٹو رام نتیش چچا نے کہا تھا مٹی میں مل جاوں گا مگر بی جے پی سے نہیں ملوں گا، کس طرح آج نتیش چچا اپنے ضمیر کا سودا کر کے بی جے پی سے ہاتھ ملا لیا یہ آپ عوام دیکھ رہے ہیں سمجھ رہے ہیں'۔

تیجسوی یادو نے ارریہ کی عوام سے وعدہ لیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے ضمنی انتخاب میں اپنے چہیتے اور اپنے بیٹے سرفراز عالم کو جیت دلائی تھی اسی طرح اس انتخاب میں بھی انہیں کثیر ووٹ دے کر عظیم اتحاد کو مضبوط کریں اور جملے بازوں کی سرکاری کو اکھاڑ پھینکیں۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز عالم نے کہا کہ 'انتخاب میں ووٹر ہی مالک ہوتا ہے، ہار جیت کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے، مجھے آپ لوگوں نے جو ایک سال کا وقت دیا وہ آپ کے سامنے ہیں، میں امید کرتا ہوں گزشتہ کی طرح اس بار بھی آپ کا پیار و محبت اور دعائیں ملیں گی'۔

اس پروگرام میں کل بی جے پی سے آر جے ڈی میں شامل ہوئے سکٹی کے سابق رکن اسمبلی آنندی یادو کا تیجسوی یادو نے استقبال کیا اور کہا آپ کے آنے سے پارٹی مضبوط ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.